ریاست گجرات Gujrat کے ضلع بناس کانٹھا کے پالن پور پولیس ہیڈکوارٹر کے پریڈ گراؤنڈ میں ہفتہ کو ہزاروں امیدواروں کا ہجوم دیکھنے کو ملا اور مقامی انتظامات کے فقدان کی وجہ سے امیدواروں کو عجیب و غریب حالات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایل آر ڈی کی بھرتی کا عمل ہفتہ کی صبح بناسکنٹھا ضلع کے ہیڈکوارٹر پالن پور پولیس پریڈ گراؤنڈ میں شروع ہوا تھا۔ جس کے تحت ہزاروں امیدواروں کو فزیکل ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا۔
طلباء کی بڑی تعداد کی آمد سے میدان میں افراتفری مچ گئی اور حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ حالات اس نہج پر پہنچ گئے کہ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج کرنی پڑی۔
بہت سے امیدوار اس صورتحال سے کافی ناراض نظر آئے اور انہوں نے کورونا کی تیسری لہر کا واسطہ بھی دیا۔ وہیں دوسری جانب منصوبہ بندی کی کمی نے بلدیاتی نظام پر بھی سوالات کھڑے کر دیے۔ قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی واونا کی رکن اسمبلی گینیبھن ٹھاکر بھی پولس پریڈ گراؤنڈ پہنچی اور امیدواروں سے صورتحال دریافت کی۔