ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر آج سے پابندی عائد ہوگی

مویشیوں کی آمد و رفت کے قواعد جلد تیار کیے جائیں گے اور ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر آج سے پابندی عائد ہوگی
کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر آج سے پابندی عائد ہوگی
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 11:11 AM IST

ریاست کرناٹک میں گائے کے ذبیحہ پر آج سے پابندی عائد ہوگی، موصولہ معلومات کے مطابق ریاست میں ایکٹ پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا اور قواعد بنانے کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے اور اسے جاری کیا جائے گا۔

مویشیوں کی آمد و رفت کے قواعد جلد تیار کیے جائیں گے اور ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ کرناٹک کے وزیر مملکت برائے اینمل ہزبنڈری پربھو چوہان نے کسانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں اور ریاست میں زرعی مقاصد کے لیے مویشی لے جانے والے افراد کو کسی بھی وجہ سے الجھن نہیں ہونا چاہیے۔

واضح ہو کہ ریاستی پولیس محکمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ این جی او اور اینیمل ویلفیئر بورڈ کے ساتھ کام کرے، جو گائے کے تحفظ میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو بھی ہر سطح پر کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ محکمہ پولیس اور جانور پالنے والے گائے کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ذبح کرنے پر کڑی نظر رکھیں۔

وزیر نے متنبہ کیا کہ اگر عوام مویشیوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور ذبیحہ کو دیکھتے ہیں تو پولیس کو فورا اطلاع دیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ عوام کسی بھی حالت میں قانون کی پاسداری کرے، وزیر مملکت برائے اینمل ہزبنڈری پربھو چوہان نے بھی پولیس افسران کو سخت ہدایات دیں کہ اگر کسی بھی قسم کی کوتاہی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے پیش نظر تحفظ کی ضرورت ہے۔ اس معاملے پر بات کی جائے گی اور گوشالہ تعمیر کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.