ETV Bharat / bharat

کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری - کیڈیلا ہیلتھ کیئر

کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیے جانے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارت کے اس اہم اقدام کی تعریف کی ہے۔

کوویکسن اور کویشیلڈ کو ہنگامی استعمال کی منظوری

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 1:31 PM IST

ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے ملک میں کورونا ویکسین کی جاری مشق کے دوران بھارت بائیوٹیک کے کوویکسین اور آکسفورڈ کے ساتھ ساتھ سیرم انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ کووی شیلڈ ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔ کیڈیلا ہیلتھ کیئر کو بھارت میں فیز 3 کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ سینٹرل فارماسیوٹیکل اسٹینڈرڈز کنٹرول آرگنائزیشن آف انڈیا (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے ہنگامی استعمال کے لیے بھارت بائیوٹیک کی 'کوویکسین' کو منظوری دے دی ہے۔

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل ڈاکٹر وی جی سومانی نے کہا کہ یہ ویکسین 110 فیصد محفوظ ہے اور کسی بھی ویکسین کے درد، بخار، الرجی جیسے کچھ مضر اثرات ہوتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے بھارت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیاء ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیتپال سنگھ نے یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے جمعہ کے روز ہنگامی استعمال کے لیے آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کورونا وائرس ویکسین 'کووی شیلڈ' کو منظوری دی تھی۔

کورونا ویکسین کی ریہرسل کے بارے میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے بتایا کہ ویکسین کی ریہرسل ملک بھر کی تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے 125 اضلاع کے 286 مقامات پر کی گئی تھی جس میں تقریبا 96 ہزار ویکسینیٹروں کو تربیت دی گئی تھی۔

اس سے قبل 'اے آئی ڈی اے این' نے بھارت بائیوٹیک ویکسین کی منظوری واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا، آل انڈیا ڈرگ ایکشن نیٹ ورک (ایڈن) نے کہا تھا کہ وہ بھارتی بائیوٹیک کے کوویکسن کو کلینیکل ٹرائل موڈ کے لیے ایس ای سی کی طرف سے دی گئی سفارش کو جان کر حیران ہیں، خاص طور پر وائرس کے تغیر پذیر دباؤ پر غور کرتے ہوئے ٹرائل کی منظوری دینے کی سفارش نے انہیں پریشان کردیا۔'

نیز یہ بھی کہا تھا کہ 'ویکسین کی افادیت سے متعلق اعداد و شمار کی کمی اور غیر جانچ شدہ مصنوعات کو عوامی استعمال میں لانے میں شفافیت کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کو دیکھتے ہوئے، ہم ڈی سی جی آئی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کوویکسین کو 'آر ای یو' منظوری دینے کی 'ایس ای سی' کی سفارشات پر نظر ثانی کرے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.