ETV Bharat / bharat

بھارت آرہے غیر ملکی شہریوں کے لیے کووڈ کے نئے رہنما خطوط جاری

نئے رہنما خطوط 25 اکتوبر کی آدھی رات سے نافذ ہوں گے اور اگلے احکامات تک نافذ رہیں گے۔ حکومت نے کہا کہ جن ممالک میں ویکسین والے بھارتیوں کو آمد پر قرنطینہ میں چھوٹ ملی ہے، ان ممالک کے شہریوں کو بھارت بھی قرنطینہ میں چھوٹ دے گا۔

بھارت آرہے غیر ملکی شہریوں کے لیے کووڈ کے نئے رہنما خطوط جاری
بھارت آرہے غیر ملکی شہریوں کے لیے کووڈ کے نئے رہنما خطوط جاری
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 11:01 PM IST

مرکزی حکومت نے بھارت آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام افراد کو 72 گھنٹے پہلے کی آرٹی - پی سی آر ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ پیش کرنی ہوگی اور اپنے موبائل فون پر آروگیہ سیتو ایپ رکھنا ہوگا۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو یہاں جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا کہ غیر ملکی مسافروں کو خود تصدیق شدہ اعلان کرنا ہوگا اور اسے ایئر سویدھا پورٹل پر ڈالنا ہوگا۔ اس کے علاوہ سفر سے 72 گھنٹے پہلے کی کووڈ نگیٹو رپورٹ دینی ہو گی۔

نئے رہنما خطوط 25 اکتوبر کی آدھی رات سے نافذ ہوں گے اور اگلے احکامات تک نافذ رہیں گے۔ حکومت نے کہا کہ جن ممالک میں ویکسین والے بھارتیوں کو آمد پر قرنطینہ میں چھوٹ ملی ہے، ان ممالک کے شہریوں کو بھارت بھی قرنطینہ میں چھوٹ دے گا۔ بھارت نے ہدایات کے ساتھ مختلف ممالک کے دو کیٹگری جاری کی ہیں۔ پہلی کیٹگری میں ان ممالک کو رکھا گیا ہے جن کو بھارت سب سے زیادہ کووڈ کے خطرے والے ممالک سمجھتا ہے۔ان ممالک میں برطانیہ سمیت یورپ کے تمام ممالک جنوبی افریقہ، برازیل، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، چین، ماریشس، نیوزی لینڈ اور زمبابوے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: یمن میں 2015 سے اب تک کم از کم 10 ہزار بچے ہلاک یا زخمی

دوسری کیٹگری میں وہ ممالک شامل ہیں جنہوں نے بھارتی کووڈ ٹیکوں اور عالمی ادارہ صحت کے ٹیکوں کی فہرست کو تسلیم کیا ہے یا بھارتی شہریوں کی آمد پر کوئی پابندی نہیں لگائی ہے۔ ان ممالک میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، نیپال، بیلاروس، لبنان، آرمینیا، یوکرین، بیلجیم، ہنگری اور سربیا شامل ہیں۔ ہدایات کے مطابق بغیر ٹیکہ لگوائے یا تسلیم شدہ کووڈ ویکسین لیے غیرملکی شخص کو 14 دن تک بھارت میں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.