صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت Union Ministry of Health and Family Welfare نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 133 کروڑ 79 لاکھ 69 ہزار 484 افرد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ آج 60 لاکھ 49 ہزار 911 افراد کو ویکسین دی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 81 کروڑ 71 لاکھ 47 ہزار 568 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی جبکہ 52 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 916 افراد کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Prepared To Deal With Omicron: 'محکمہ صحت اومیکرون سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار'
وزارت نے کہا ہے کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی۔ اس لیے مجموعی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ وزارت کے مطابق ویکسینیشن کا باقاعدگی سے جائزہ Vaccination Reviews Regularly لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔
یو این آئی