ETV Bharat / bharat

Covid-19 Hits Team India: بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی کورونا سے متاثر - سپورٹ اسٹاف کے چار ارکان کورونا سے متاثر

بی سی سی آئی کے ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ تین کھلاڑی رتوراج گائیکواڑ، شریس ایر اور شیکھر دھون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے علاوہ بھی اسپورٹ اسٹاف کے کئی ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ Iyer, Dhawan and Gaikwad Test Positive

بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 10:34 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی کووڈ-19 کی زد میں آگئے ہیں۔ Covid19 in Team India ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل سینیئر اوپنر شیکھر دھون، ریزرو اوپنر رتوراج گائیکواڑ اور مڈل آرڈر بلے باز شریس ایر سمیت اسپورٹ اسٹاف کے چار ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ محدود اوورز کی سیریز کے لیے 31 جنوری کو احمد آباد میں جمع ہوئی تھی اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد بھارتی ٹیم کو تین روزہ قرنطینہ سے گزرنا پڑا۔

سیریز کا آغاز 6 فروری کو احمد آباد میں ہوگا، جو بھارت کا 1000 واں ون ڈے ہوگا، لیکن یہ تینوں کھلاڑی اب سیریز میں نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انہیں ایک ہفتے کے قرنطینہ میں گزارنا پڑے گا، اس کے بعد دو منفی آر ٹی پی سی آر کرانے پڑیں گے جس کے بعد ہی وہ ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی کے ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ تین کھلاڑی رتوراج گائیکواڑ، شریس ایر اور شیکھر دھون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان کے علاوہ بھی سپورٹ اسٹاف کے کئی ارکان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کپتان روہت شرما کے علاوہ ویراٹ کوہلی اور کوچ راہل ڈریوڈ جیسے سینیئر کھلاڑی کی کورونا رپورٹ بدھ کو منفی آئی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ آج تک ان سب کی رپورٹ منفی ہے۔ منفی رپورٹ آنے والوں کی لازمی قرنطینہ کی میعاد جمعرات کو مکمل ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.