ETV Bharat / bharat

یوم جمہوریہ کے پریڈ پر کووڈ کا اثر - ملک کے 72ویں یوم جمہوریہ

ملک کے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر منعقد پریڈ کو کووڈ کی وجہ سے لال قلعہ کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم پر ہی ختم کردیا جائے گا، اور اس کے علاوہ مارچنگ دستوں کا سائز بھی چھوٹا ہوگا جبکہ ریٹائرڈ فوجیوں کا دستہ اور موٹرسائیکل پر حیرت انگیز کرتب دکھانے والا دستہ نہیں ہوگا۔

covid effect on the republic day parade
یوم جمہوریہ کے پریڈ پر کووڈ کا اثر
author img

By

Published : Jan 23, 2021, 9:32 PM IST

ملک کے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر منعقد پریڈ پر بھی اس مرتبہ کووڈ کا سایہ نظر آئے گا اور یہ لال قلعہ کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم پر ہی ختم ہوجائے گی اور متعدد روایتی کشش کے حامل دستے بھی پریڈ سے غیر حاضر رہیں گے۔

کووڈ-19 کی وجہ سے سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے پریڈ میں حصہ لینے والے مارچنگ دستوں کا سائز بھی چھوٹا کیا گیا ہے، ریٹائرڈ فوجیوں کا دستہ پریڈ میں ہوگا ہی نہیں، موٹرسائکل پر حیرت انگیز کرتب دکھانے والا دستہ بھی نہیں ہوگا اور ساتھ ہی شائقین کی تعداد بھی کافی کم کی گئی ہے۔

پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ افسر اور فوج کے دہلی ایریا کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک ککڑ نے آج پریڈ کے بارے میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ اس مرتبہ کووڈ کی وجہ سے پریڈ میں کئی روایتی کشش دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تو کووڈ کی وجہ سے پریڈ کی دوری کم کرکے اسے لال قلعہ کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم پر ختم کیا جائے گا، دوسرا یہ کہ مارچنگ دستوں میں شامل جوانوں کی تعداد 144 کے بجائے کم کرکے 96 کی گئی ہے، کووڈ کی وجہ سے سابق فوجیوں کا دستہ بھی راج پتھ پر نہیں دکھائی دے گا۔

انھوں نے کہا کہ اپنے حیرت انگیز کرتبوں سے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے والے موٹرسائکل دستے کے جانباز جوان بھی اس مرتبہ راج پتھ پر پریڈ کی شان نہیں بڑھائیں گے، کووڈ کے پیش نظر اس مرتبہ صرف 25 ہزار شائقین کو ہی راج پتھ پر پریڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ پریڈ کے وقت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری مرتبہ کسی غیر ملکی فوج کا دستہ راج پتھ پر قدم تال کرتا نظر آئے گا، اس مرتبہ بنگلہ دیش کی تینوں فوجوں کے 122 جوانوں کا دستہ بھی پریڈ میں شامل ہوگا، بنگلہ دیش کے دستے میں جوان اور بینڈ دونوں شامل ہوں گے، واضح رہے کہ اس سے پہلے سال 2016 میں فرانس کی فوج کے دستے نے پریڈ کی شان بڑھائی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.