کمپنی کمانڈر میجر راہل جینگر کی قیادت میں فوج کی ایک ٹیم نے مقامی لوگوں کو عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی فراہم کیا ۔
اس موقع پر مقامی لوگوں کی کثیر تعداد موجود رہی۔
پروگرام کے دوران لوگوں کو عالمی مہلک وبا کورونا وائرس کے مضر اثرات، علامات، اور اس مہلک وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات اور جانکاری فراہم کی گئی۔
میجر راہل نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ خود اور دوسروں کو اس خطرناک وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ماسک، سینٹائزس صابن کا استعمال کریں۔اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں۔
میجر راہل نے کہا کہ اس طرح کی پہل سے نہ صرف کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوگا بلکہ عوام اور فوج کے درمیاں آپسی تال میل میں بھی بہتری آئے گی۔