ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: کووڈ-19 کے 'ریکارڈ میں خامی' بن سکتی ہے پریشانی کا سبب

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع سمیت تمام اضلاع میں ان دنوں کووڈ-19 کی ٹیکا کاری مہم جنگی سطح پر جاری ہے۔ ٹیکاکاری مراکز پر ہجوم امڈرہا ہے۔ جلدبازی میں کووڈ-19 کا ریکارڈ بھرنے میں خامیاں ہوجارہی ہیں۔ ان خامیوں سے تاہم آپ کو صحتی لحاظ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوگا لیکن انتظامی لحاظ سے کافی نقصان ہوسکتا ہے۔

Barabanki
بارہ بنکی
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 1:49 PM IST

کووڈ-19 کے ریکارڈ کو بھروانے میں کئی قسم کی لاپرواہی اور خامیاں ہورہی ہیں۔ کووڈ-19 کے ریکارڈ میں آدھار نمبر اور موبائل نمبر میں سب سے زیادہ خامیاں ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے تمام ڈاٹا میل نہیں کھا پاتا ہے۔ ڈاٹا میل نہ کھانے کی وجہ سے انتظامی طور پر پریشانیاں سامنے آسکتی ہیں۔

ویڈیو

حکومتی احکامات کے مطابق ایک شخص کی دونوں خوراک مکمل ہونے کی شرط ہے۔ اس لحاظ سے صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ کووڈ-19 کے ٹیکا کاری ریکارڈ کو درست کرانا انتہائی لازمی ہے۔ اس کے لئے محکمۂ صحت میں درخواست دے کر اسے درست کروایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اب حکومت نے کووڈ-19 کے ریکارڈ میں خامیوں کو درست کرنے کے لئے آن لائن نظام بھی تیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.