ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر حیدرآباد منتقل - Dr Satyender Mishra

ڈاکٹر ستیندر مشرا جو مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈ میڈیکل کالج میں پھیپڑوں کے امراض کے شعبہ میں فرنٹ لائن ورکر ہیں، کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد انہیں بذریعہ طیارہ بہتر طبی امداد کے لیے حیدرآباد منتقل کیا گیا۔

کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر حیدرآباد منتقل

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 3:54 PM IST

ڈاکٹر ستیندر جین مدھیہ پردیش کے بندیل کھنڈ میڈیکل کالج میں پھیپڑوں کے امراض کے شعبہفرنٹ لائن ورکر ہیں اور انہیں کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد بذریعہ طیارہ حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ ان کی حالت کافی خراب بتائی جا رہی ہے۔

انہیں حیدرآباد کے ڈاکٹر اپر جندال ہسپتال میں بہتر طبی امداد دی جائے گی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے بھی انہیں تمام ضروری امداد کا یقین دلایا۔

کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر حیدرآباد منتقل
کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر حیدرآباد منتقل

ڈاکٹر مشرا کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ان کے ساتھی ڈاکٹر اومیش پٹیل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور عوام سے ان کی مدد کی اپیل کی جنہوں نے پچھلے سال کورونا وائرس پھوٹ پڑنے پر کئی سو افراد کا علاج کیا تھا۔

ڈاکٹر اومیش نے عوام سے ڈاکٹر مشرا کی مالی امداد کی اپیل کی تا کہ انہیں بہتر طبی امداد میں مدد مل سکے۔ ڈاکٹر مشرا مذکورہ ہسپتال کے کووڈ وارڈ میں تعینات تھے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر اومیش پٹیل نے کہا کہ ڈاکٹر ستیندر مشرا کی حالت کافی خراب ہے۔ ان کے پھیپڑے 80 فیصد تک متاثر ہوچکے ہیں۔ انہیں ڈاکٹر اپر جندال لنگس ٹرانسپلانٹ ہسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں ایک بہت بڑی رقم کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے ساگر شہر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر مشرا کی جان بچانے کی اپیل کی جنہوں نے سینکڑوں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کا علاج کیا ہے۔ انہوں نے عوامی نمائندوں سے بھی ڈاکٹر مشرا کی مدد کی اپیل کی۔

اس ویڈیو میں ڈاکٹر اومیش نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس پروٹوکول پر عمل پیرا ہوں ، ماسک لگائیں ، سینٹائیزر استعمال کریں اور سماجی دوری اختیار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.