ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کے 2.34 لاکھ نئے معاملے درج - ای ٹی وی بھارت اردو

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 175649 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

COVID-19
COVID-19
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 11:46 AM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کے قہر میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 2.34 لاکھ نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 234692 نئے کیسز درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ 26 ہزار 609 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12671220 مریض کورونا نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملے 16 لاکھ کو عبور کرکے 1679740 ہوچکے ہیں۔ اسی دوران مزید 1341 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 175649 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفا یابی کی شرح 87.23 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 11.56 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.21 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17996 فعال معاملات کے اضافے کے ساتھ یہ 639642 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 45335 مریض صحتمند ہوئے، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3004391 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 398 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59551 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.