ETV Bharat / bharat

Drugs Party Case: آرین خان کی ضمانتی عرضی پر سماعت آج - اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان

این سی بی نے کہا تھا کہ درخواست پر فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔ بیورو نے حلف نامہ داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا۔ ساتھ ہی دفاعی فریق نے کہا کہ آرین کو پھنسایا گیا ہے اور اسے ضمانت پر رہا کرنے سے تفتیش نہیں رکے گی۔

:آرین خان کی ضمانتی عرضی پر آج سماعت ہوگی

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 10:22 AM IST

Updated : Oct 14, 2021, 6:54 AM IST

پیر کو ایک خصوصی عدالت نے کہا کہ ممبئی کے ساحل سے ایک کروز جہاز سے ممنوعہ ادویات ضبط کرنے کے سلسلے میں گرفتار آرین خان کی ضمانتی عرضی کی سماعت 13 اکتوبر بروز بدھ کو ہوگی۔ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے متعلق اس کیس میں عدالت نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے اسی دن اپنا جواب داخل کرنے کو کہا تھا۔

خصوصی جج وی وی پاٹل نیشنل نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ عدالت نے کہا کہ ضمانتی عرضی کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

قبل ازیں این سی بی نے کہا تھا کہ درخواست پر فوری سماعت کی ضرورت نہیں ہے۔ بیورو نے حلف نامہ داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا۔ ساتھ ہی دفاعی فریق نے کہا کہ آرین کو پھنسایا گیا ہے اور اسے ضمانت پر رہا کرنے سے متعلق تفتیش نہیں رکے گی۔

مزید پڑھیں: Drugs Party Case: آرین خان 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں

اس قبل ممبئی کی سیشن کورٹ میں کروز ڈرگس معاملے میں گرفتار آرین خان کی پیشگی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ اس دوران قلعہ عدالت نے آرین خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا تھا۔

عدالت میں آرین نے کہا تھا کہ میں بھارت کا باشندہ ہوں۔ میرے والدین بھارتی ہیں اور بھارت میں رہ رہے ہیں۔ میرے پاس بھارت کا پاسپورٹ ہے۔ میں اس تحقیق میں اپنا پورا تعاون کرؤں گا اور اس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ میں ملک چھوڑ دوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قلعہ کورٹ نے آرین خان سمیت تمام 7 ملزمین کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا تھا۔ این سی بی نے گزشتہ 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی سے گوا جا رہی کروز شپ سے آرین خان سمیت سات ملزمین کو ڈرگس سے متعلق معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ این سی بی کو جائے وقوع سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھی، لیکن آرین خان کے پاس سے کوئی منشیات نہیں ملے تھے۔

Last Updated : Oct 14, 2021, 6:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.