ETV Bharat / bharat

Court Impose Fine on Prosecutor: دہلی فسادات، کرکرڈوما کورٹ نے پراسیکیوٹر پر جرمانہ عائد کیا

author img

By

Published : Dec 13, 2021, 9:07 PM IST

چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) ارون کمار گرگ Chief Metropolitan Magistrate Arun Kumar Garg نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر Special Public Prosecutors کو حاضر نہ ہونے کی وجہ سے (فروری 2020 فرقہ وارانہ) دہلی فسادات کے ایک معاملے میں سماعت کے دوران التوا کی درخواست کے بعد 3,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

کرکرڈوما کورٹ نے پراسیکیوٹر پر جرمانہ عائد کیا

چیف میٹرو پولیٹینٹ مجسٹریٹ نے ریاستی حکومت پر جرمانہ عائد کیا Fine on the State Government، دراصل پروسیکوٹر گزشتہ 10 ماہ سے دہلی کی عدالت میں حاضر نہیں ہو رہا تھا جس پر مجسٹریٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی، ساتھ ہی عدالتی اخراجات کی وصولی کے لیے پراسیکیوٹر کی تنخواہ سے رقم کاٹنے اور انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا۔

چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) ارون کمار گرگ نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) کو حاضر نہ ہونے کی وجہ سے (فروری 2020 فرقہ وارانہ) فسادات کے ایک معاملے میں سماعت کے دوران التوا کی درخواست کے بعد 3,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

جج نے التوا کی درخواست کی اجازت دیتے ہوئے مشاہدہ کیا کہ 30 جنوری 2021 کو کیس میں چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد سے ایس پی پی ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

انہوں نے 10 دسمبر کے حکم میں کہا کہ التوا کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے ریاست کو عدالت میں 3000 روپے جمع کرانے کا حکم دیا جاتا ہے۔

جج نے کہا کہ 'عدالت نہیں چاہتی کہ اخراجات کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑے اور اس لیے میں پولیس کمشنر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ انکوائری کرائیں جو قصوروار ہو اس کی تنخواہ سے اس رقم کو کاٹ دیں'۔

مجسٹریٹ گرگ نے ہدایت دی کہ عدالتی حکم کی ایک کاپی ڈپٹی کمشنر آف پولیس اور کمشنر آف پولیس کو ہدایت کے ساتھ بھیجی جائے کہ وہ پراسیکیوٹر کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

ایک روز قبل دہلی فسادات کے مقدمات کی سماعت کرنے والی عدالت نے ایس پی پی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان مقدمات کے نمٹانے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس کو ریاست کی نمائندگی کے لیے مزید پراسیکیوٹر مقرر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.