ETV Bharat / bharat

دفاعی شعبے میں ملک کا 'نجی سیکٹر' پرچم بلند کرے: مودی

وزیر اعظم نے ملک کے ہر شعبہ کو خود کفیل بنانے کے تعلق سے آج کہا کہ نجی کمپنیوں کو دفاعی شعبہ میں بھی دنیا میں بھارت کا پرچم بلند کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔

دفاعی شعبے میں ملک کا نجی سیکٹر پرچم بلند کرے: مودی

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 3:28 PM IST

Updated : Feb 22, 2021, 4:06 PM IST

نئی دہلی: ملک کو ہر شعبہ میں خودکفیل بنانے کے لئے نجی شعبہ کی شراکت داری کی وکالت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کو دفاعی شعبہ میں بھی پوری دنیا میں بھارت کا پرچم بلند کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔

مودی نے پیر کو دفاعی شعبے میں مرکزی بجٹ کے التزامات کے موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے منعقد ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت اس تناظر میں بہت اہم ہے کہ ملک کو دفاعی شعبہ میں کس طرح خود کفیل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی سرمایہ کے بجٹ میں گھریلو خریداری کے لئے بھی ایک حصہ مختص کردیا گیا ہے۔ انہوں نے نجی شعبہ پر زور دیا کہ وہ مینوفیکچرنگ کے ساتھ ساتھ ڈیزائن اور ترقی میں بھی آگے آئیں اور بھارت کے پرچم کو پوری دنیا میں بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتی ہیں۔ ان صنعتوں میں ابھی جو اصلاحات ہو رہی ہیں، ان سے زیادہ آزادی مل رہی ہے، انہیں توسیع کے لئے ترغیب مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

سونیا اور راہل گاندھی کو ہائی کورٹ کا نوٹس

وریراعظم نے کہا کہ جو ڈیفینس کوریڈور بنائے جارہے ہیں اس میں بھی مقامی کاروباری، مقامی مینوفیکچرنگ میں مدد کریں گے۔ یعنی آج ہمیں اپنے دفاعی شعبے میں خودانحصاری کو 'جوان بھی اور نوجوان بھی' کے طور پر دیکھنا ہے، ان دونوں محاذوں پر بااختیار بنانا ہوگا۔

مودی نے کہا کہ آزادی سے قبل ملک میں آرڈیننس کی سیکڑوں فیکٹریاں تھیں۔ دونوں عالمی جنگوں میں بھارت سے بڑے پیمانے پر ہتھیار بھیجے گئے تھے لیکن آزادی کے بعد اس نظام کو اتنا مضبوط نہیں کیا گیا جتنا اسے کئی وجوہات کی بناء پر ہونا چاہئے تھا۔

Last Updated : Feb 22, 2021, 4:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.