ETV Bharat / bharat

Assembly By-elections Results ضمنی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 7:52 AM IST

Updated : Mar 2, 2023, 11:06 AM IST

مہاراشٹر کے دو اسمبلی حلقوں کسبہ پیٹھ اور چنچواڑ سمیت تمل ناڈو کی ایروڈ (مشرقی) سیٹ، جھارکھنڈ میں رام گڑھ اور مغربی بنگال کے ساگردیگھی اسمبلی سیٹ کے لیے ہوئے آج ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگا۔ صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

Assembly By-elections Results
Assembly By-elections Results

پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع کے کسبہ اور چنچواڑ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کی دو سابقہ نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات 26 فروری کو ہوئے تھے۔ انتخابات میں بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کو کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کے مہا وکاس اگھاڑی اتحاد سے مقابلہ ہے۔ یہ سیٹیں بی جے پی ایم ایل اے مکتا تلک (کسبہ پیٹھ) اور لکشمن جگتاپ (چنچواڑ) کی موت کی وجہ سے خالی ہوگئی تھیں۔ دونوں حلقوں میں ووٹ ڈالنے کا اوسط پچاس فیصد رہا۔ پونے شہر کے پرانے علاقے میں واقع قصبہ پیٹھ حلقے میں اہم دعویدار، بی جے پی کے ہیمنت رسانے اور کانگریس کے رویندر ڈھنگیکر (ایم وی اے کی حمایت یافتہ) ہیں۔

پونے کے قریب ایک صنعتی شہر چنچواڑ میں مقابلہ بی جے پی کے اشونی جگتاپ، این سی پی کے نانا کیٹ اور آزاد امیدوار راہل کلاٹے کے درمیان ہے۔ گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ ایک ضلع عہدیدار نے بتایا کہ کورے گاؤں پارک میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام میں کسبہ پیٹھ کے ووٹوں کی گنتی ہوگی، جب کہ چنچواڑ اسمبلی سیٹ کے لیے تھیرگاؤں کے شنکراؤ گوادے کامگار بھون میں کاونٹنگ ہوگی۔ کسبہ پیٹھ سیٹ کے لیے 20 گنتی راؤنڈ اور چنچواڑ سیٹ کے لیے 37 راؤنڈ کی گنتی ہوگی۔ گنتی مراکز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

وہیں مہاراشٹر کے دو حلقوں کے علاوہ، تمل ناڈو میں ایروڈ (مشرقی) سیٹ، جھارکھنڈ میں رام گڑھ اور مغربی بنگال کے ساگردیگھی اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کے نتائج بھی کا اعلان کیا جائے گا جہاں 27 فروری کو پولنگ ہوئی تھی۔

Last Updated : Mar 2, 2023, 11:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.