ETV Bharat / bharat

پٹرول فی لیٹر 90 روپئے سے تجاوز - سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے روز اضافہ درج کیا گیا ہے۔

Cost of petrol
Cost of petrol
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 1:02 PM IST

سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل چھٹے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے تجارتی شہر ممبئی میں آج ڈیزل 80 روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت 90 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 30 سے ​​33 پیسے اور ڈیزل 25 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

دہلی میں پٹرول آج 83.71 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 90.34 روپے اور ڈیزل 80.51 روپے فی لیٹر ہے۔

چنئی کی قیمتیں بالترتیب 86.51 اور 79.21 ہیں۔

کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 85.19 روپے اور ڈیزل 77.44 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.