دریں اثںا ملک میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 598 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دئیے جاچکے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13،742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔
اسی عرصے کے دوران 14،037 مریض شفایاب ہوئے، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 26 ہزار 702 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز399 سے کم ہچ کر اس کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار907 رہ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 104 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 567 ہوگئی۔
مزید پڑھیں:
گجرات میں کورونا وائرس کے 348 نئے معاملے
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.25 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.33 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔
یواین آئی