ملک میں کورونا وائرس coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی ہے لیکن اموات کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔ حالت یہ ہے کہ ملک میں اموات کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر کے 3,22,512 پہنچ گئی ہے۔
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,73,790 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,77,29,247 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,617 ہے جس سے کل تعداد 3,22,512 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 2,84,601 ہے جس سے کل تعداد 2,51,78,011 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 22,28,724 ہے۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 20,89,02,445 ہوگئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
15 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 326098، اموات ۔ 3890
16 مئی ۔ نئے معاملے۔ 311170، اموات ۔ 4077
17 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 281386، اموات ۔ 4106
18 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 263533، اموات ۔ 4329
19 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 267334، اموات ۔ 4529
20 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 276110، اموات ۔ 3874
21 مئی ۔ نئے معاملے ۔ 259591، اموات ۔ 4209
22 مئی۔ نئے معاملے۔ 257299 ، اموات۔ 4194
23 مئی۔ نئے معاملے۔ 240842 ، اموات۔ 4194
24 مئی۔ نئے معاملے۔ 222315، اموات۔ 4454
25 مئی۔ نئے معاملے۔ 196427 ، اموات۔ 3511
26 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,08,921 ، اموات۔ 4,157
27 مئی۔ نئے معاملے۔ 2,11,298 ، اموات۔ 3,847
28 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,86,364 ، اموات۔ 3,660
29 مئی۔ نئے معاملے۔ 1,73,790 ، اموات۔ 3,617 ۔