ملک میں کورونا وائرس Coronavirus کی دوسری لہر نے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس مشکل وقت میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ ملک میں اموات کی تعداد افسوس ناک ہے، جو تین لاکھ سے تجاوز کرکے 3,59,676 پہنچ گئی ہے۔ آج کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6148 ہے، جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 94,052 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل تعداد 2,91,83,121 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6148 ہے جس سے کل تعداد 3,59,676 ہو گئی ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 1,51,367 ہے جس سے کل تعداد 2,76,55,493 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 11,67,952 ہیں۔
ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 23,90,58,360 ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کے اعداد و شمار:
یکم جون۔ نئے معاملے۔ 1,27,510 ، اموات۔ 2,795
دو جون۔ نئے معاملے۔ 1,32,788، اموات۔ 3,207
تین جون۔ نئے معاملے۔ 1,34,154، اموات۔ 2,887
چار جون۔ نئے معاملے۔ 1,32,364، اموات۔ 2,713
پانچ جون۔ نئے معاملے۔ 1,20,529، اموات۔ 3,380
چھ جون: نئے کیسز۔ 114460، اموات۔2677
سات جون: نئے کیسز۔ 1,00,636، اموات۔ 2427
آٹھ جون: نئے کیسز۔ 86498، اموات۔ 2123
نو جون: نئے کیسز۔ 92,596، اموات۔ 2219
10 جون: نئے کیسز۔ 94,052، اموات۔ 6148۔