ETV Bharat / bharat

رامبن میں کورونا مثبت خاتون نے بچے کو جنم دیا - covid 19 positive

جموں کشمیر کے رامبن کے ضلع اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر ایک خاتون نے کل شام ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

رامبن میں کورونا مثبت خاتون نے بچے کو جنم دیا

author img

By

Published : May 8, 2021, 6:33 PM IST

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عصمت رونیال کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعے جمعہ کی شام ٹراما سینٹر میں قائم کووڈ اسپتال رامبن میں ایک کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کی مائنر سرجری کی گئی۔

رامبن میں کورونا مثبت خاتون نے بچے کو جنم دیا

خاتون نے ڈسٹرکٹ اسپتال رامبن میں زچگی کے دوران بچے کو جنم دیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کا (آر اے ٹی) ٹیسٹ کروایا گیا جو ابھی منفی آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ ماہر ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کے ذریعہ کروایا گیا تھا جس میں کووڈ پروٹوکول کا مکمل بندوبست رکھا گیا تھا۔

واضح رہےکہ کووڈ کی پہلی لہر میں ڈاکٹر عصمت رونیال کے بڑے بھائی ڈاکٹر نوید رونیال نے ضلع ہسپتال رامبن اور سب ضلع ہسپتال بانہال میں سینکڑوں کووڈ مثبت مریضوں کی جان بچائی تھی۔

تاہم وہ خود اس وبائی بیماری میں خدمات انجام دیتے ہوئے جاں بحق ہو گئے تھے۔ وہیں کووڈ مثبت مریض کے تیماردار عاشق علی نے ہسپتال انتظامیہ خاص کر میڈیکل ٹیم کا دو جانوں کو بچانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.