ETV Bharat / bharat

کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم ہوئی

ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں میں 20 ہزار سے کم نئے کیس رپورٹ ہوئے اور اسی عرصے میں تقریباً 30 ہزار لوگ صحت مند ہوئے اور صحت یابی کی شرح 97.93 فیصد ہوگئی ہے۔

coronavirus
کورونا وائرس
author img

By

Published : Oct 5, 2021, 5:26 PM IST

دریں اثنا پیر کو ملک میں 72 لاکھ 51 ہزار 419 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 91 کروڑ 54 لاکھ 65 ہزار 826 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18346 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 53 ہزار 48 ہو گئی ہے۔

دریں اثنا مزید 29،639 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 886 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیس 11،556 سے دو لاکھ 52 ہزار 902 پر آ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ مزید 263 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 449260 ہو گئی ہے۔

ملک میں شفا یابی کی شرح 97.93 فیصد ہے اور فعال کیسز کی شرح 0.75 پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد پربرقرار ہے۔

کیرالا اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ فعال معاملات کے حوالے سے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 8306 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، اب ان کی تعداد 129324 رہ گئی ہے۔

ساتھ ہی 17007 مریضوں کی صحت یابی کی وجہ سے، کورونا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 4574206 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 149 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 25526 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں، فعال کیس 2250 کم ہو کر 37222 پر آگئے ہیں جبکہ مزید 26 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 139233 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ، کورونا سے آزاد ہونے والے افراد کی تعداد 5389 کم ہوکر 6386059 رہ گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.