ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کا قہر جاری، ریکارڈ 2،95،041 نئے کیسز - etv bharat

بھارت میں کورونا کے کیسز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ جس کے سبب ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کی خوفناکی کی گواہی گزشتہ ایک ہفتہ کے اعداد ہیں جس میں وائرس کے لگاتار دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں کورونا کا قہر جاری، ریکارڈ 2،95،041 نئے کیسز

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 1:10 PM IST

Updated : Apr 21, 2021, 1:46 PM IST

مرکزی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی گئی خبروں کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، یہ تعداد تقریباً تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور اسی عرصے میں دو ہزار سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثناء ملک میں اب تک 13،01،19،310 افراد کو کورونا ویکیسین کے ٹیکے دیئے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،95،041 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 56 لاکھ 16 ہزار 130 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 21،57،538 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کا قہر جاری، ریکارڈ 2،95،041 نئے کیسز
ملک میں کورونا کا قہر جاری، ریکارڈ 2،95،041 نئے کیسز

دوسری طرف، 1،67،457 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 1،32،76،039 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے میں 2023 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ، اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،82،553 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 85.01 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 13.82 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.17 فیصد ہے۔ ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں اب بھی سرفہرست ہے۔ اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 7354 کے اضافے سے مجموعی تعداد 6،85،552 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 54،224 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 32،13،464 ہوگئی ہے جبکہ 519 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 61،343 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،669 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،18،996 ہوگئی ، اورصحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3880 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 11،48،671 ہوگئی ہے جبکہ 28 مزید مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4978 ہوگئی ہے۔

ریاستوں پر کورونا کے معاملوں پر ایک نظر

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کےایکٹیو کیسز کی تعداد 17،074 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،59،177 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 13،346 اور اب تک 10،25،821 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں جان لیوا کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 8688 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 85،575 ہوگئی ہے۔ اب تک 12،638 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 8،07،328 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز بڑھ کر 46،488 ہوچکے ہیں اور 1876 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3،19،537 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5836 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 53،889 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 9،15،626 ہوچکی ہے جبکہ 7472 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 4688 سے بڑھ کر 79،804 ہوگئی ہے اور اب تک 13،205 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 9،20،369 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز15،021 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 2،23،544 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 10،159 متاثرہ افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک اور 6،75،702 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 3312 سے گھٹ کر مجموعی تعداد اب 1،25،688 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 4،42،337 افراد کورونا وائرس شفایاب ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد191سے بڑھ کرمجموعی تعداد 6274 ہوگئی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 3713 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 78،271 ہوگئی ہے اور اب تک 3،50،720 افراد صحت مند جبکہ 4713 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1398 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 36،709 ہوگئی ہے اورموذی وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2،64،562 ہوگئی ہے جبکہ 8045 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 7746 کے اضافے سے مجموعی تعداد 76،500 ہوگئی ہے اور اب تک 5615 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں 3،46،063 مریض جان وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 4409 کےاضافے سے مجموعی تعداد 49،772 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 3483 افراد ہلاک اور 3،18،369 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4968 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 58،386 ہوچکی ہے اور اس وباکی وجہ سے 10،652 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 6،09،134 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6827 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 56،355 ہوگئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 1841 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک جبکہ 2،83،863 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
ابھی تک جان لیوا کورونا وائرس سے راجستھان میں 3268 ، جموں و کشمیر میں 2071 ، اڑیسہ میں 1953 ، اتراکھنڈ میں 1919، آسام میں 1145 ، جھارکھنڈ میں 1547 ، ہماچل پردیش میں 1219 ، گوا میں 926 ، پڈوچیری میں 717 ، تری پورہ میں 394 ، منی پور میں 378 ، چنڈی گڑھ میں 421 ، میگھالیہ میں 154 ، سکم میں 136 ، لداخ میں 134 ، ناگالینڈ میں 94 ، انڈمان نکوبار جزائر میں 64 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 12 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں چار اور ایک شخص کی موت لکشدیپ میں ہوئی ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2021, 1:46 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.