ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 2:06 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

Corona's active cases in india once again exceed one and a half million
ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز ایک بار پھر ڈیڑھ لاکھ سے متجاوز

ملک میں اب تک ایک کروڑ 11 لاکھ 16 ہزار 385 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 14،199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 4،421 کا اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی تعداد اب 1.50 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9،695 مریض صحت مند ہوئے جس سے اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 99 ہزار 410 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 83 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 385 ہوگئی۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.22 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.36 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.