ETV Bharat / bharat

Corona Virus Update: بھارت میں 40،120 نئے کیسز، 585 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42،295 صحت یاب ہونے کے بعد بھارت میں کورونا کے فعال کیسز اب 3،85،227 رہ گئے ہیں اور اب یہ مجموعی انفیکشن کا صرف 1.2 فیصد ہی ہے جو کہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

corona virus update
بھارت میں 40،120 نئے کیسز، 585 اموات
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 12:05 PM IST

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 40،120 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں، جس سے مجموعی انفیکشن کی تعداد 3،21،17،826 تک پہنچ گئی ہے وہیں اسی عرصہ میں 585 اموات بھی درج کی گئی ہیں جس کے ساتھ کورونا کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 4،30،254 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق بھارت نے اب تک کی سب سے زیادہ صحت یابی کی شرح بھی حاصل کرلی ہے، جو اس وقت 97.46 فیصد ہے۔ یومیہ مثبت کیسز کی شرح 2.04 فیصد ہے جو گزشتہ 19 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ملک گیر ویکسینیشن ڈرائیو کے تحت اب تک 52،95،82،956 کووڈ 19 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں جب کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 57،31،574 خوراکیں دی گئیں۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) کے مطابق 12 اگست 2021 تک 48،94،70،779 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے 19،70،495 نمونوں کی جانچ گزشتہ روز کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.