بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نہ صرف نئے کیسز میں ہی بلکہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات میں بھی پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،14،460 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے ساتھ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ 9ہزار 339 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی عرصے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2677 افراد کی جان بھی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 759 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1،89،232 رہی جس کی وجہ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 84 ہزار 781 ہوگئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں فعال کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 799 ہے۔ جبکہ ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 23 کروڑ 13 لاکھ 22 ہزار 417 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:
کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد: 2،88،09،339
صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد: 2،69،84،781
اموات کی مجموعی تعداد: 3،46،759
کورونا وائرس کے فعال کیسز: 14،77،799
مجموعی ٹیکہ کاری: 23،13،22،417