ملک میں بدھ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر لوگوں کی تعداد ساڑھے 83 لاکھ سے زیادہ (83.58 لاکھ) ہوگئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر تقریبا سوا پانچ لاکھ رہ گئی ہے۔
مختلف ریاستوں سے موصول رپورٹوں کے مطابق آج دیر رات متاثروں کے 46,051 نئے معاملے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 83,59,448 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 436 اور بڑھ کر 1,24,086 ہوگئی ہے۔
ملک میں نئے معاملوں کے مقابلے میں اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اسی سلسلے میں 52,453 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک 77,07,210 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
نئے معاملے کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں کے اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں 7,828 کی اور کمی درج کی گئی ہے۔ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر اب 5,25,906 رہ گئی ہے۔
ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں بدھ کو پھر سے کمی درج کی گئی اور یہ کم ہوکر تقریبا 1.12 لاکھ ہوگئی ہے۔
ریاست میں اس دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں 3,631 کی کمی درج کی گئی ہے۔ سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہوکر اب 1,12,912 ہوگئی۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5,505 نئے معاملے سامنے آنے سے مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا سترہ لاکھ 16,98,198 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسی مدت میں 8,728 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15,40,005 ہوگئی ہے اور 125 اور مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 44,548 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 90.68 فیصد ہوگئی جبکہ اموات کی شرح 2.62 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا انفیکشن اور اس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔ سب سے زیادہ سرگرم معاملے بھی اسی ریاست میں ہیں۔
راجدھانی دہلی میں بدھ کو اب تک سب سے زیادہ ریکارڈ 6,842 نئے معاملے درج کئے گئے جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 4.10 لاکھ ہوگئی ہے۔
راجدھانی میں گزشتہ پانچ دنوں تک ریکارڈ پانچ ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آنے کے بعد پیر کو نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس سے پہلے منگل کو اب تک کا سب سے زیادہ 6,725 معاملے درج کئے گئے تھے جبکہ جمعہ کو اب تک کے سب سے زیادہ 5,891 معاملے درج کئےگئے تھے۔
دہلی کے وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق قومی راجدھانی میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنےآنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد 4,09,938 ہوگئی۔ اس دوران 5,797 اور مریضوں کی صحتیاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور سے 3,65,866 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی
شرح میں جزوی کمی کے ساتھ 89.24 فیصد پر آگئی جو منگل کو 89.32 فیصد تھی۔
اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے ریکارڈ 51 اور مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,703 ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو بھی 51 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔
فکرمندی کی بات یہ ہے کہ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد میں گراوٹ ہونے سے سرگرم معاملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ راجدھانی میں کوروناکے سرگرم معاملوں کی تعداد 994 اور بڑھ کر 37,369 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ راجدھانی میں اس سے پہلے اتوار کو 5,664 معاملے، سنیچر کو 5,062 ، جمعرات کو 5,739 معاملے اور بدھ کو 5,673 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔
کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 3,377 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثروں کی تعداد بدھ کی رات 8.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران سرگرم معاملوں میں مزید کمی درج کی گئی ہے۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک، مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر آگیا ہے جبکہ آندھراپردیش تیسرے مقام پر ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی اموات کے معاملے میں بھی کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر ہے جبکہ تمل ناڈو تیسرے مقام پر ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثروں کی تعداد 8,35,773 ہوگئی ہے۔ اس دوران 8,045 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر8,045 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں چونتیس اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,281 ہوگئی ہے۔
اس دوران نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے سرگرم معاملوں میں مزید کمی درج کی گئی ہے جس سے اب ریاست میں سرگرم معاملے 4,702 اور کم ہوکر 35,693 رہ گئے۔
کیرلہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8,516 نئے معاملے سامنے آنے سے سرگرم معاملوں کی تعداد بدھ کو تقریبا 4.60 لاکھ ہوگئی لیکن فکرمندی کی بات یہ ہے کہ سرگرم معاملوں میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا جو بڑھ کر 85,000 ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران 8,206 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 3,72,951 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس دوران متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,59,647 ہوگئی ہے اور اٹھائیس اور لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,588 ہوگئی ہے۔
ریاست میں اس مدت میں سرگرم معاملوں میں 282 کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 85,000 ہوگئی جو منگل کو 84,718 رہ گئی تھی۔ سبھی سرگرم مریضوں کا مختلف اسپتالوں اور کووڈ مراکز پر علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سرگرم معاملوں میں کیرلہ مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پرآگیا ہے جبکہ کرناٹک تیسرے مقام پر ہے۔