اسی ویکسینیشن کے تحت راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع پِنک سٹی پریس کلب میں 18 برس سے زیادہ عمر کے صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو کورونا ویکسین مفت میں لگائی گئی، صبح دس بجے ویکسین لگانے کا کام شروع ہوا جو شام کو پانچ بجے تک جاری رہا، وہیں سنیچر کے روز بھی صبح دس بجے سے پانچ بجے تک اس طرح سے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ویکسین لگائی جائے گی۔
پِنک سٹی پریس کلب کے صدر مکیش مینا کا کہنا ہے کہ دو روز میں 1000 سے زیادہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے افراد کو ویکسین لگائی گئی، انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے عالمی وبا کورونا کے قہر میں اضافہ ہو رہا ہے اس کے مدنظر صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو یہ کورونا ویکسین لگانا ضروری تھا جس کے تحت ہم لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے پِنک سٹی کلب میں کیمپ منعقد کیا جائے جس کے بعد میں حکومت نے ہمارے اس مطالبے کی جانب توجہ دی، جس کے لئے ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔