گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد نے کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 179.33 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ Corona Vaccination In India
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 18 لاکھ 69 ہزار 103 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 179 کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 555 افراد کوکووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کیسز کے چار ہزار 575 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 46 ہزار 962 رہ گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے نئے کیسز چار ہزار سے کم
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں سات ہزار 416 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر چار کروڑ 24 لاکھ 13 ہزار 566 ہوگئی اور بحالی کی شرح 98.69 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 97 ہزار 904 کووڈ ٹسٹ کیے گئے اور ٹسٹوں کی مجموعی تعداد 77 کروڑ 52 لاکھ 8 ہزار 471 ہوچکی پے ۔
(یو این آئی)