وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 308 کورونا متاثرہ ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,42,317 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، اسی عرصے میں 33,376 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3,32,08,330 ہوگئی ہے۔
کورونا سے 32,198 صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3,23,74,497 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ بازیابی کی شرح 97.43 فیصد ہو گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
فعال کورونا وائرس کیسز کم ہوکر 3,91,516 تک پہنچ گئی ہے۔
دریں اثنا کیرالہ میں 25,010 کوویڈ 19 مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے ، جو ملک کی کسی بھی ریاست یا مرکز کے زیر انتظام علاقے کی طرف سے سب سے زیادہ ایک دن میں کیسز ریکارڈ ہوا ہے۔ ریاست میں 177 کووڈ اموات بھی درج کیے گئے ہیں۔
ملک میں جاری ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 73,05,89,688 افراد کو ویکسین دیا جا چکا ہے۔
- کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر:
کل کیسز: 3,32,08,330
کل صحت یابی: 3,23,74,497
اموات کی تعداد: 4,42,317
فعال کیسز: 3,91,516
کل ویکسینیشن: 73,05,89,688