24 مئی 2021 تک بھارت میں کورون وائرس کی وجہ سے اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2.22 لاکھ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس عرصے میں 4،454 افراد وبا کے شکار بھی ہوئے ہیں۔۔
وزارت صحت کے مطابق بھارت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،22،315 نئے کیسز کی تصدیق ہونے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار 447 تک پہنچ گئی ہے وہیں 3،02،544 مریض صحتیاب ہونے سے ان کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ 28 ہزار 11 ہوگئ ہے۔
جبکہ اسی عرصے میں اس وبا سے ہلاک ہونے کی تعداد 4،454 درج کی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 720 تک پہنچ گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل کیسز: 2،67،52،447
کل صحتیاب: 2،37،28،011
اموات: 3،03،720
فعال کیسز: 27،20،716
کل ویکسینیشن: 19،60،51،962