بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں کچھی کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی نئے کیسز تقریبا ساڑھے تین لاکھ درج کیے جاتے ہیں، جو باعث تشویش ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ آج صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3،43،144 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 4000 مریض ہلاک بھی ہوئے، نئے کیسز کے اندراج کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ کورونا کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاک شدگان کی تعداد 2.62 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 3،44،776 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں جس کے ساتھ ہی 20079599 (دو کروڑ سے زیادہ) مریض اب تک اس انفیکشن سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
مریضوں کی صحت یابی کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت ملک میں 37،04،893 مریض زیر علاج ہیں۔
انفیکشن کی شرح کے بارے میں بات کریں تو پازیٹیویٹی کی شرح 18.29 فیصد ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 18.75 لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
وہیں اب تک لوگوں کو کورونا ویکسین کی 17،92،98،584 خوراکیں دی جا چکی ہیں، جن میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 20،27،162 خوراکیں دی گئیں۔
بھارت میں کورونا کی تازہ صورت حال ایک نظر میں
کل کیسز: 2،40،46،809
صحت یاب ہونے والے افراد: 2،00،79،599
اموات کی تعداد: 2،62،317
فعال کیسز: 37،04،893
کل ویکسینیشن: 17،92،98،584