گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 4،01،078 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2،18،92،676 پہنچ گئی ہے۔ جبکہ اس دوران اس وبا سے 4،187 اموات بھی درج کی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2،38،270 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 37،23،446 ہوگئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 1،79،30،960 ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، وہیں 24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہو گئی ، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔
اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7 مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے تھے ۔
ایکٹیو کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 18 ہزار 609 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہو گئی ہے ۔ اسی دوران 4187 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر81.90 فیصد اور ایکٹیو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں کمی آنے کے بعد ان کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایکٹیو کیسز 15،738 بڑھ کر 6،57،019 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 37،386 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 42،65،326 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 898 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 74،413 ہوگئی ہے۔
کیرالہ میں ایکٹیو کیسز 11،744 بڑھ کر 4،02،997 ہو گئے اور 26،662 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 14،16،177 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 54 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5682 ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 19،566 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 5،36،661 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،804 ہوگئی ہے اور اب تک 12،84،420 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 406 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 91،035 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 341 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18،739 ہوگئی ہے ، جبکہ 11،83،093 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 2543 کم ہوکر 71،308 ہو گئے جبکہ 2666 افراد کی موت ہو گئی ۔ وہیں4،13،225 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 4366 بڑھ کر 1،86،695 ہو گئے ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10،50،160 ہو گئی ہے ۔ وہیں 8519 افراد کی اس وباسے موت ہوگئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹیو کیسز 3887 بڑھ کر 1،35،355 ہو گئے اور اب تک 15،171 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ وہیں 11،73،439 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5726 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 2،54،118 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 14،873 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور 11،84،688 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 204 کم ہو کر 1،31،041 ہو گئے ہیں ، جبکہ 6،88،918 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 208 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،158 ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز6809 بڑھ کر 94،423 ہوگئے ہیں اور اب تک 5،47،447 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 6244 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔