بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18,870 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ 378 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,37,16,451 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,47,751 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 28,178 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,29,86,180 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ ٹیکہ کاری 87 کروڑ 66 لاکھ سے زائد
جب کہ کل ایکٹیو کیسز 2,82,520 ہیں۔ تاہم ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 54,13,332 افراد کو ویکسین دی گئی۔ وہیں ویکسینیشن کی کل تعداد 87,66,63,490 ہو گئی ہے۔