تملناڈو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر 2,146 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں انفیکشن سے متاثرین کی تعداد منگل کے روز تقریبا 7.48لاکھ ہوگئی ہے۔ لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر تقریبا 96 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں اس وبا کے فعال معاملے میں کمی جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے 18 اور مریضوں کی موت ہوئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,362 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ریاست میں انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 7,48,225ہوگئی ہے۔
اس دوران ریاست میں 2,237 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 7,18,129 ہوگئی۔ یعنی مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بڑھ کر 95.97 فیصد ہوگئی۔