چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بستروں کی قلت ہو رہی ہے۔ ریاست کے شہر مہاسمندھ میں ایک مریض کو ہسپتال میں بستر نہ ہونے کے سبب تین گھنٹوں تک آکسجن سلینڈر کے ساتھ کرسی پر بٹھایا گیا جس کی تصویر سے ہلچل مچ گئی۔
حال ہی میں پارلیمنٹری سکریٹری نے اسپتال کا دورہ کیا تھا اور یہاں ناقص انتظامات کے پیش نظر حکام کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مہاسمندھ کا ایک شخص جو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا، سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسے اس ہسپتال کو لایا گیا جہاں بستر خالی نہ ہونے کے سبب اس شخص کو آکسجن لگا کر کرسی پر بٹھایا گیا تھا۔ تصویر میں اس شخص کو کرسی پر تکلیف دہ انداز میں بیٹھا ہوا دیکھا گیا جس سے انتظامیہ پر سوال کھڑے ہوگئے۔
اس واقعہ پر بڑے پیمانے پر غم و غصے کے بعد سی ایم ایچ او نے اس مریض کے لیے ایک بستر کا انتظام کیا اور اس کا علاج جاری ہے۔ یہاں آکسیجن سپلائی کے ساتھ 30 بستروں پر مشتمل ایک اضافی وارڈ بھی جنگی پیمانے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
مہاساموند میں ماہ اپریل میں 14 ہزار 300 کورونا مثبت کیسس رپورٹ ہوئے جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔