ETV Bharat / bharat

دہلی میں کورونا مزید سنگین، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

author img

By

Published : May 2, 2021, 6:47 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا کی حالت مزید سنگین ہوتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہفتہ یکم مئی کو دہلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 412 تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح دہلی میں یہ کسی بھی ایک دن میں مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

دہلی میں کورنا مزید سنگین، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

دہلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 412 تک پہونچنے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 16،559 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں 25 ہزار سے زیادہ نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک ہی وقت میں فعال مریضوں کی تعداد تقریباً 96 ہزار سے زیادہ ہے۔

دہلی میں کورونا مزید سنگین، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

کورونا ریکوری کے بارے میں بات کریں تو یہ شرح گزشتہ روز کے 89.94 فیصد سے بڑھ کر آج 90.35 فیصد ہوگئی ہے۔ پچھلے دن کے مقابلے میں ٹیسٹ کے اعداد و شمار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ روز 82،745 کے مقابلے میں آج 79،780 ٹیسٹ ہی ہوسکے ہیں اور 25،219 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں کورونا متاثرین کی جملہ تعداد 11 لاکھ 74 ہزار 552 ہوگئی ہے۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27،421 مریضوں کو کورونا اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد اب 10 لاکھ 61 ہزار 246 ہوگئی ہے۔ اسپتالوں سے فارغ ہونے والے مریضوں کی بڑی تعداد میں نئے مریضوں کی کم تعداد کے مقابلہ میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔ یہ تعداد پچھلے دن سے کم ہے۔

اس وقت دہلی میں کل 96،747 سرگرم کورونا مریض ہیں۔ ایک ہی وقت میں آج ہوم کورنٹائن میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 50،554 ہے۔ دہلی کے کورونا اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کے بارے میں بات کریں تو کورونا ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 21،227 بستروں میں سے 19،932 بستروں پر ابھی بھی مریض ہیں جب کہ 1295 بستر خالی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.