ETV Bharat / bharat

تملناڈو:کورونا کے فعال معاملات میں کمی - تملناڈو میں کورونا کیسز

محکمہ صحت کی طرف سےجاری اعدادو شمارکے مطابق تملناڈومیں 477 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8,44,650تک پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران فعال معاملات میں کمی درج کی گئی۔

تملناڈو:کورونا کے فعال معاملات میں کمی
تملناڈو:کورونا کے فعال معاملات میں کمی
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 10:13 AM IST

تملناڈو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) متاثرین کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے فعال معاملات میں دس کی اور کمی درج کی گئی جس سے ان کی تعداد کم ہوکر سنیچر کو 4,275رہ گئی۔

محکمہ صحت کی طرف سےجاری اعدادو شمارکے مطابق ریاست میں مذکورہ مدت کے دوران 477 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 8,44,650تک پہنچ گئی لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران فعال معاملات میں کمی درج کی گئی۔ اس دوران ریاست میں 482مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,27,962ہوگئی۔ یعنی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 98.02فیصد ہوگئی جو قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے انفیکشن سے پانچ مزید مریضوں کی موت ہوگئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,413ہوگئی۔

خیال رہے کہ کورنا انفیکشن کے معاملے میں تملناڈو اب ملک میں پانچویں نمبر پر ہے لیکن مرنے والوں کی تعداد کے معاملہ میں مہاراشٹر کے بعد اس کا دوسرا نمبر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.