ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں میں مسلسل کمی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی صرف چار ریاستوں میں کورونا کے فعال نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ 33 دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 76 کیسز میں کمی کے باعث ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد کم ہوکر3,691 ہوگئی ہے۔ٰ India Corona Active Cases

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 16, 2022, 3:49 PM IST

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کی صرف چار ریاستوں میں کورونا کے فعال نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 33 دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد کم ہوئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز کہا کہ صبح 8 بجے تک 219.99 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ India Corona Update

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 76 کیسز میں کمی کے باعث ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد کم ہوکر3,691 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے اور مجموعی تعداد بڑھ کر 4,41,41,255 ہوگئی ہے اور اسی عرصے کے دوران 238 افراد کورونا سے نجات حاصل کی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ یہ راحت کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے ایک بھی مریض کی موت نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,663 پر مستحکم ہے۔ کورونا سے اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔

قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے مزید تین فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 20 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 19,80,515 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 26,519 پر مستحکم ہے۔

کیرالہ میں 30 ایکٹو کیسز کے زیادہ سے زیادہ اضافے کے ساتھ، ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,464 ہو گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 54 ہزار 450 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 527 ہے۔ اس کے علاوہ بہار میں ایک فعال کیس کے بڑھنے کے ساتھ ان کی کل تعداد سات اور اروناچل میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے نو فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,393 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,29,930 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,307 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں 23 ایکٹو کیسز کم ہو کر 170 ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 45 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 695 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,409 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 274 افراد صحت یاب ہوئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.