ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کے سرگرم معاملات 12 لاکھ سے متجاوز

مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں کے لحاظ سے سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 28937 کے اضافے کے ساتھ 567097 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 34008 مریض صحت مند ہوئے ،جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 27 لاکھ 82 ہزار 161 پہنچ گئی، جبکہ مزید 349 مریضوں کی موت سے یہ تعداد 57987 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Apr 12, 2021, 12:46 PM IST

بھارت میں کورونا کے سرگرم معاملات 12 لاکھ سے متجاوز
بھارت میں کورونا کے سرگرم معاملات 12 لاکھ سے متجاوز

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 92 ہزار 922 کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔

صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 1 لاکھ 68 ہزار 912 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75 ہزار 86 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 1 کروڑ 21 لاکھ 56 ہزار 529 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 12 لاکھ 1 ہزار 9 ہوگئے ہیں۔اسی دوران 904 مریضوں کی موت کے ساتھ اس مرض سے اموات کی تعداد 170179 ہوگئی ہے۔

ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 89.86 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 8.88 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.26 فیصد رہ گئی ہے۔

مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملوں کے لحاظ سے سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 28937 کے اضافے کے ساتھ 567097 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 34008 مریض صحت مند ہوئے ،جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 27 لاکھ 82 ہزار 161 پہنچ گئی، جبکہ مزید 349 مریضوں کی موت سے یہ تعداد 57987 ہوگئی ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4417 ایکٹیو کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 90،277 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک تین لاکھ 48 ہزار 121 مریض شفایاب ہوگئے ہیں، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 122 کی موت کے ساتھ مجموعی تعداد 4899 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ (12440) ایکٹیو کیسز بڑھ کر مجموعی تعداد 71،241 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 9152 ہلاک اور 611622 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز5568سے بڑھ کر مجموعی تعداد 34،341 ہوگئی ہے۔ اب تک 11،283 افراد اس وبا سے ہلاک جبکہ 679573 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 7572 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 69،244 ہو چکی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،889 ہوگئی ہے اور اب تک 983157 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4612 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 44707 ہوچکی ہے اور جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 700 جبکہ مزید 16 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4783 ہوگئی ہے۔

ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 27874 ہوگئی ہے اور جان لیوا کورونا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 237391 ہوگئی ہے جبکہ 7507 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 41955 ہوگئی ہے اور اب تک 12908 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 878571 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 35316 ہو گئی ہے اور اب تک 298645 افراد صحت مند جبکہ اس موذی وبا کی وجہ سے 4184 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں فعال کیسز کی تعداد 27568 ہوگئی ہے اور اب تک 4800 افراد ہلاک جبکہ جان لیوا کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 315127 ہوچکی ہے ۔

ریاست ہریانہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد1528سے بڑھ کر مجموعی 20981 ہوگئی ہے ۔ اس جان لیوا عالمی وبا کی وجہ سے 3268 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 292632 مریض اس جان لیوا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ سے مجموعی تعداد 23981 ہو گئی ہے اور اس وباء کی زد میں آنے سے 10400 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 580515 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسزبڑھ کر 21864 ہوچکے ہیں اور اب تک 1765 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 305900 مریض اس جان لیوا وباء سے بازیاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 20954 تک پہنچ چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 897147 تک جا پہنچی ہے جبکہ 7300 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 14696 ہوگئی ہے۔ اب تک اس ریاست میں جان لیوا کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1610 اور 266923 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں ابھی جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے ریاست راجستھان میں 2926 ، جموں وکشمیر میں 2034 ، اوڈیشہ میں 1926 ، اتراکھنڈ میں 1760 ، آسام میں 1118،جھارکھنڈ میں 1213 ، ہماچل پردیش میں 1115 ، گوا میں 848 ، پڈوچیری میں 691 ، تری پورہ میں 394 ، منی پور میں 376 ، چنڈی گڑھ میں 399 ، میگھالیہ میں 151 ، سکم میں 136 ، لداخ میں 131 ، ناگالینڈ میں 93 ، جزائر انڈمان نکوبار میں 62 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 12 ، دادر نگر حولی اور دمن دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.