ETV Bharat / bharat

Controversy Over Reciting Kalma: اسکول میں ترانہ کے دوران مبینہ طور پر کلمہ پڑھانے پر تنازع - فلوریٹس انٹرنیشنل اسکول میں کلمہ پڑھانے کا معاملہ

کانپور کے فلوریٹس انٹرنیشنل اسکول میں صبح کے وقت ترانہ کے دوران بچوں کو مبینہ طور پر کلمہ پڑھانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جب کہ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12-13 برسوں سے ترانہ کے دوران تمام مذاہب کی دعائیں پڑھائی جاتی ہیں۔ Controversy Over RecitingKalma

کانپور کے ایک اسکول میں ترانہ کے دوران بچوں کو کلمہ پڑھانے کا معاملہ

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 5:23 PM IST

Updated : Aug 1, 2022, 7:11 PM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے فلوریٹس انٹرنیشنل اسکول میں ترانہ کے دوران بچوں کو مبینہ طور پر کلمہ پڑھانے پر تنازع شروع ہوگیا ہے۔ اس معاملے پر پیروڈ کے علاقے میں واقع فلوریٹس انٹرنیشنل اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 12-13 برسوں سے ترانہ کے دوران تمام مذاہب کی دعائیں پڑھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تمام مذاہب کے طلبہ زیر تعلیم ہیں اور صبح ترانے میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی مذاہب کی دعائیں بڑھائی جاتی ہیں۔ تاہم مخصوص مذاہب کے لوگوں کے اعتراض کے بعد ان دعاوں کو پڑھانا بند کردیا گیا ہے، اس صرف قومی ترانہ ہی پڑھایا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسکول انتظامیہ نے کہا کہ یہاں زیر تعلیم مسلم طلبہ کو شلوگ یاد ہے تو ہندو طلبہ کو کلمہ بھی یاد ہے۔ Controversy over recitingkalma in Florets International School Kanpur

کانپور کے ایک اسکول میں ترانہ کے دوران بچوں کو کلمہ پڑھانے کا معاملہ

اتوار کو ایک بچے کے سرپرست کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معاملہ طول پکڑ گیا ہے۔ اس معاملے میں سیسماؤ تھانے کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑی نظر آرہی ہے۔ وہ ایک اور خاتون سے بات کر رہی ہے۔ اسے اپنے اسکول میں پڑھائے جانے والے کلمہ کے بارے میں بتا رہی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے گھر جا کر بتایا کہ اسکول میں ترانہ کے دوران کلمہ پڑھایا جاتا ہے، جب بیٹی نے وہ تمام سطریں انہیں بلند آواز میں سنائیں تو وہ اسکول کی پرنسپل کے پاس پہنچی اور اس معاملے کی شکایت کی۔

مزید پڑھیں:

Teacher Suspended for Letting Students Perform Namaz in School: کرناٹک کے اسکول میں نماز معاملہ، ٹیچر معطل

اسکول میں کلمہ پڑھانے کی اطلاع ملنے کے بعد کئی سرپرست پیر کو علاقائی کونسلر کے ساتھ اسکول کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ والدین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کلمہ پڑھانا بند کرے۔ وہیں اس معاملے میں اے سی پی سیسماؤ نشنک شرما نے بتایا کہ اسکول سے تمام دستاویزات جمع کر لیے گئے ہیں۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے اور اسکول کے منیجر سے بھی بات ہوئی۔ اگر کسی قسم کی غفلت سامنے آئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Aug 1, 2022, 7:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.