ETV Bharat / bharat

Curfew in Madhya Pradesh's Khargone: پتھر مارنے والوں کے گھر کو پتھروں کا ڈھیر بنا دیں گے، ریاستی وزیر داخلہ - رام نومی میں مندر پوجا کرنے کے بجائے مسجدوں میں پتھراؤ

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں گذشتہ کل رام نومی کے جلوس پر مبینہ پتھراؤ Khargone Violence کے بعد کشیدگی پھیل گئی جس پر ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا کا متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جس گھر سے پتھر آئے ہیں، ہم ان گھروں کو پتھرؤں کا ڈھیر بنا دیں گے۔ انہوں نے ان سب حالات کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا۔'

narottam-mishra
ریاستی وزیر داخلہ
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 5:24 PM IST

Updated : Apr 11, 2022, 8:12 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھر گون میں رام نومی کے جلوس پر مبینہ طور پر پتھراؤ کے بعد شہر کا ماحول پوری طرح سے خراب ہوگیا، کئی مقامات سے آتش زنی کی خبریں موصول ہوئیں۔ جس کے بعد شہر کے کئی علاقوں پر بشمول تالاب چوک, گؤ شالا مارگ اور موتی پورہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ایس پی سدھارتھ چودھری اور کوتوالی پی آئی ای فری زخمی میں ہوئے۔ khargone violence

ویڈیو

اس سلسلے میں آج وزیر داخلہ نرتم مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت کھر گون کے حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔ وہاں پر پولیس کثیر تعداد میں پولیس تعینات ہے اور کرفیو کے ساتھ دفعہ 144 نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ' ہم ایک بات صاف طور سے بتا دینا چاہتے ہیں کہ فسادیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اب تک 77 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے اس دوران متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'جس گھر سے پتھر آئے ہم اس گھر کو پتھرؤں کا ڈھیر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن و چین کو بگاڑنے کا کسی کو حق نہیں ہے اور نہ ہی ہم ماحول بگاڑنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں عام لوگوں میں صرف ایک کو چوٹ آئی ہے باقی پولیس والے زخمی ہوئے ہیں۔' Curfew in Madhya Pradesh's Khargone

وزیر داخلہ نرتم مشرا مشرا نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ ہے انتخابات میں شکست کے بعد بعد ماحول خراب کرنے میں لگے ہیں، وہ صوبے کا امن و چین خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے منصوبے ہم پورے نہیں ہونے دیں گے۔ وہیں رام نومی کے جلوس پر پتھراؤ اور آگ زنی پر لوگوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ سو شل میڈیا پر کچھ لوگ ہندو تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھ رہے ہیں کہ ' رام نوی کے موقع پر یہ ہندتوا تنظیموں کے کارکنان مندر پوجا کے لیے جانے کے بجائے مسجدوں میں پتھراؤ کرنے پہنچ رہے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 11, 2022, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.