ETV Bharat / bharat

آلودگی کم کرنے میں عدم تعاون پر ٹھیکیداروں اور بلڈروں پر جرمانہ - Air pollution

سینئر منیجر پبلک ہیلتھ سلیل یادو نے بتایا کہ اس دوران اب تک 13 ٹھیکیداروں، بلڈروں و دیگر آلودگی کو روکنے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 9.95 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی اتھارٹی نے گریٹر نوئیڈا میں پروجیکٹ پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں پر آلودگی پھیلانے کے لیے این جی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

آلودگی کم کرنے میں عدم تعاون پر ٹھیکیداروں اور بلڈروں پر جرمانہ

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:15 PM IST

خطرناک حد تک بڑھی فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے گریٹر نوئیڈا اتھارٹی نے چار دنوں کے لیے شہر میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی لگا دی ہے۔ اتھارٹی نے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 13 ٹھیکیداروں، بلڈرز اور دیگر پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

آلودگی کم کرنے میں عدم تعاون پر ٹھیکیداروں اور بلڈروں پر جرمانہ
آلودگی کم کرنے میں عدم تعاون پر ٹھیکیداروں اور بلڈروں پر جرمانہ

این سی آر میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے تمام حکام اور مقامی انتظامیہ کو تعمیراتی کام روکنے کی ہدایت دی تھی۔ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او نریندر بھوشن کی ہدایات پر اے سی ای او دیپ چند نے ایک حکم نامہ جاری کر کے شہر میں چار دنوں کے لیے تمام قسم کے تعمیراتی کاموں پر پابندی لگا دی ہے۔ اس کی نگرانی کی ذمہ داری پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ تمام ورک سرکلز کو دی گئی۔

سینئر منیجر پبلک ہیلتھ سلیل یادو نے بتایا کہ اس دوران اب تک 13 ٹھیکیداروں، بلڈروں و دیگر آلودگی کو روکنے کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 9.95 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی اتھارٹی نے گریٹر نوئیڈا میں پروجیکٹ پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں پر آلودگی پھیلانے کے لیے این جی ٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا۔

سی ای او نریندر بھوشن نے شہر کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کچرے کو نہ جلائیں، گھریلو کچرے سے کھاد بنائیں اور آلودگی کو روکنے کے لیے اس کے ارد گرد زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.