ETV Bharat / bharat

سہارنپور: کانسٹیبل جاوید خان نے مسافر کی جان بچائی

آر پی ایف جوان جاوید خان نے بتایا کہ ٹرین روانہ ہونے کے بعد ایک مسافر کی آواز سنائی دی۔ وہ ٹرین پر لٹکا ہوا تھا جس کا نصف حصہ ٹرین میں اور نصف حصہ پلیٹ فارم پر لٹکا ہوا تھا، میں نے فوراً اس کو دونوں ہاتھوں سے باہر کھینچ لیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔

saharanpur railway station
کانسٹیبل جاوید خان نے مسافر کی جان بچائی
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 8:54 AM IST

ریاست اترپردیش کے سہارنپور کے ریلوے اسٹیشن پر آر پی ایف کے جوان کی مستعدی نے ایک مسافر کی جان بچائی، چلتی ٹرین پر چڑھتے ہوئے مسافر کا پاؤں پھسل گیا، جس کے سبب وہ ٹرین کے ساتھ بہت دور تک لٹکتا ہوا چلا گیا، اسی دوران آر پی ایف جوان جاوید خان کی نظر اس پر پڑی تو اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے مسافر کی جان بچائی۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی نمبر 04673 جےپور۔امرتسر ایکسپریس پلیٹ فارم نمبر پانچ سے جیسے ہی روانہ ہوئی، کوچ نمبر6 سے مسافر مول چند سامان لینے کے لئے پلییٹ فارم پر اترا، جیسے ہی ٹرین روانہ ہوئی، تو وہ تیزی سے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرنے لگا، اسی دوران اس کا پاؤں پھسل گیا۔ اس کے جسم کا نصف حصہ پلیٹ فارم اور نصف حصہ ٹرین کے درمیان پلیٹ فارم کے اندر تھا۔

کانسٹیبل جاوید خان نے مسافر کی جان بچائی

مزید پڑھیں:۔ منگیر: چلتی ٹرین کے نیچے آئے ماں اور بچہ، دونوں محفوظ

مسافروں نے شور مچانا شروع کردیا، جس کے بعد آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان نے مستعدی دیکھاتے ہوئے اسے اوپر کھینچ لیا۔ اسی دوران ٹرین بھی رک گئی۔ بعدازاں مسافر کو اسی ٹرین سے روانہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں آر پی ایف جوان جاوید خان نے بتایا کہ ٹرین روانہ ہونے کے بعد ایک مسافر کی آواز سنائی دی۔ وہ ٹرین پر لٹکا ہوا تھا جس کا نصف حصہ ٹرین میں اور نصف حصہ پلیٹ فارم پر لٹکا ہوا تھا، میں نے فوراً اس کو دونوں ہاتھوں سے باہر کھینچ لیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔

آر پی ایف تھانہ انچارج نوین کمار نے بتایا یہ واقعہ پلیٹ فارم نمبر پانچ کا ہے جہاں ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان نے ایک مسافر کی جان بچاکر ایک اچھا کام کیا ہے۔ اس کے کام کو دیکھتے ہوئے محکمہ کو رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.