کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سورجے والا نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پارٹی کے ترجمان انتخابی نتائج آنے کے بعد ٹیلی ویژن پر ہونے والے مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔
بتادیں کہ آج آسام، مغربی بنگال، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
سرجے والا نے ٹویٹ کیا، 'ایسے وقت میں جب ملک کو غیرمعمولی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جب وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں حکومت ناکام ہوگئی ہے، تو ہمارے لئے قابل قبول نہیں کہ ہم انہیں جوابدہ نہیں ٹھہرائیں اور اس کے بجائے انتخابات کے جیت یا ہار پر مباحثہ کریں۔ کانگریس نے انتخابی بحثوں سے اپنے ترجمانوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔'
انہوں نے کہا، 'میڈیا کے دوستوں کے ذریعے کوئی تبصرے مانگے جانے پر ہم حاضر رہیں گے۔'
مزید پڑھیں:
کیرالہ اسمبلی انتخابات 2021: مسلم امیدواروں پر ایک نظر
ہو سکتا ہے ہم جیت جائیں، ہو سکتا ہے کہ ہم ہار جائیں، لیکن ایسے وقت میں جب لوگوں کو آکسیجن، اسپتالوں میں بستر، ادویات، وینٹیلیٹر کی ضرورت ہے، ہمارا کام ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں، ان کی مدد کے لیے کام کریں۔