ETV Bharat / bharat

Waqar Rasool on Gulam Nabi Azad 'جموں کشمیر میں کانگریس مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گی' - وقار رسول کا غلام نبی آزاد پر تنقید

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی، قائدین پر نہیں بلکہ نچلی سطح کے کارکنان پر منحصر ہے۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے اور وزیر اعظم مودی کی تعریف کرنے پر غلام نبی آزاد پر تنقید کی۔ Waqar Rasool Wani on Gulam Nabi Azad

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 7:40 PM IST

جموں: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے صدر وقار رسول نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'رہنماؤں اور کارکنان کے استعفیٰ سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جو لوگ غلام نبی آزاد کے وفادار ہیں، وہ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے لیکن اب ہم نے نئے نوجوان رہنماؤں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہنماؤں کے استعفیٰ سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ نوجوان نسل دوبارہ پارٹی کو کھڑا کرے گی۔Congress will emerge in jammu and kashmir says waqar rasool wani

جموں کشمیر میں کانگریس مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گی

وقار رسول نے کہا کہ کانگریس پارٹی اپنے اصولوں، پالیسیوں اور پروگراموں پر ثابت قدم ہے اور حکومت کی فرقہ وارانہ، تفرقہ انگیز اور غلط پالیسیوں کا مقابلہ کرتی رہے گی۔ انہوں نے کانگریس کارکنان اور قائدین کی تعریف کی جو گزشتہ آٹھ سال سے عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔ پارٹی کے وفادار کارکن ہر حال میں پارٹی کا پرچم بلند رکھیں گے۔ کوئی انحراف پارٹی کو کمزور نہیں کرے گا اور یہ مزید مضبوط ہو کر ابھرے گی۔

مزید پڑھیں:۔ JKPCC President on Azad's Resignation کسی کے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی

وقار سول نے مزید کہا کہ 'جموں و کشمیر میں قیادت کی ایک نئی نسل ابھرے گی کیونکہ کچھ پرانے محافظ وفاداریاں بدل رہے ہیں اور نئی قیادت کے لیے جگہ خالی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر غلام نبی آزاد کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہیں گزشتہ 45 برسوں میں پارٹی میں سب کچھ دیا گیا لیکن وہ ایک مشکل وقت میں پارٹی کو چھوڑ چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین پر منحصر نہیں ہے بلکہ پارٹی کے نچلی سطح کے کارکنوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے اور وزیر اعظم مودی کی تعریف کرنے پر غلام نبی آزاد پر تنقید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.