ETV Bharat / bharat

Congress on Old Pension Scheme: پرانی پنشن کا مطالبہ، کانگریس نے ہماچل اسمبلی سے واک آؤٹ کیا

ہماچل پردیش میں کانگریس کی رکن آشا کماری نے کہا کہ اسپیکر کو انہیں پرانی پنشن کا مسئلہ اٹھانے کی اجازت دینی چاہیے کیونکہ نوٹس قاعدہ کے تحت دیا گیا تھا۔ تاہم، اسپیکر نے تحریک التوا کو مسترد کر دیا، جس کے بعد ناراض کانگریسی اراکین نے نعرے بازی کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ Congress walks out of Himachal Pradesh Assembly

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 5:45 PM IST

اپوزیشن کانگریس نے ہفتہ کو ہماچل اسمبلی میں پرانے پنشن سسٹم کے مسئلہ پر تحریک التوا پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر واک آؤٹ کیا۔ Congress walks out of Himachal Pradesh Assembly

کانگریس کی رکن آشا کماری نے کہا کہ اسپیکر کو انہیں پرانی پنشن کا مسئلہ اٹھانے کی اجازت دینی چاہئے کیونکہ نوٹس قاعدہ کے تحت دیا گیا تھا۔ تاہم، اسپیکر نے تحریک التوا کو مسترد کر دیا۔ Congress on Old Pension Scheme

جب اسپیکر سے وقفہ سوالات شروع کرنے کو کہا گیا تو ناراض کانگریسی اراکین نے نعرے بازی شروع کردی۔ کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے ایوان کے وسط میں آکر احتجاج کیا۔ اس کے باوجود وقفہ سوالات جاری رہا اور بعد میں کانگریس کے تمام اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ کانگریس اراکین کے واک آؤٹ کرنے کے بعد اسپیکر نے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر اور پارلیمانی امور کے وزیر سریش بھاردواج کو پرانی پنشن کے مسئلہ پر بولنے کی اجازت دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مانسون اجلاس کے آخری دن بھی کانگریس کے اراکین سنجیدہ نہیں تھے جو کہ 13ویں ریاستی قانون ساز اسمبلی کا بھی آخری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویربھدر سنگھ حکومت نے نئے پنشن سسٹم کو لاگو کیا تھا اور کانگریس کے دور حکومت کے ذریعہ اسٹاک مارکیٹ میں لگائے گئے پراویڈنٹ فنڈ کی رقم دوبارہ ریاست کو واپس نہیں کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Congress promise in Himachal: ریاست میں حکومت بننے پر کانگریس مفت بجلی، پرانی پنشن اور خواتین کو 1500 روپے دے گی: بھوپیش بگھیل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.