نئی دہلی: مہنگائی کے خلاف کانگریس 4 ستمبر کو دہلی میں ہونے والی اپنی میگا ریلی کے سلسلے میں آج ملک بھر میں 22 مقامات پر پریس کانفرنس کرے گی۔ کانگریس ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان پریس کانفرنسز سے پارٹی مہنگائی کے خلاف عوام میں بیداری پیدا کرے گی اور انہیں اس عظیم ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ Congress Press Conference in against inflation
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دہلی ریاستی دفتر میں پارٹی کے قومی ترجمان گورو بلو، دہرادون میں الکا لامبا، گوہاٹی میں مہیلا کانگریس کی سربراہ نیٹا ڈیسوزا ، لکھنؤ میں سپریہ شرینیٹ ، کلکتہ میں ڈاکٹر اجے کمار ، جے پور میں جیتو پٹواری ، ممبئی میں پون کھیڑا، پٹنہ میں اکھلیش پرتاپ سنگھ، شملہ میں ابھے دوبے، رائے پور میں راگنی نائک کے ساتھ ہی ملک کی مختلف ریاستوں کی راجدھانی میں کانگریس کے ترجمان پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress President Election کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے تاریخ کا اعلان
یو این آئی