ETV Bharat / bharat

کانگریس نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا - اقتدارمیں آئے تو کسان مخالف تینوں قوانین

کانگریس نے کہا کہ اقتدارمیں آئے تو کسان مخالف تینوں قوانین ختم کردیں گے۔

congress
congress
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 1:56 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدرراہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارمیں آنے پر حال ہی میں پاس کسان مخالف تینوں قوانین کو پھاڑکر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے۔

کانگریس پارٹی شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ جب کانگریس مرکز میں اقتدار سنبھالے گی تو وہ پہلے کسان مخالف قوانین کو ختم کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس شروع سے ہی ان تینوں قوانین کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ ان قوانین کی مخالفت کرنے پر ان کے ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں معطلی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومتیں ہیں، وہاں کسانوں کوان قوانین کی وجہ سےکوئی نقصان نہ ہو اسی لئے ان کے تحفظ کیلئے الگ سے قانون بنایا جارہاہے ۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ کسانوں کا تعلق کسی خاص پارٹی سے نہیں ہے بلکہ ہر ایک سے ہے اور وہ ہرایک کی بھوک مٹانے کے لئے اپنی جی توڑ محنت سے کام کرتا ہے لہذا کسان کی بات سنی جانی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.