ETV Bharat / bharat

بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے ایم آئی ایم کے ووٹ کاٹے: امتیاز جلیل

ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں تیجسوی یادو اگر کانگریس کو 70 سیٹیں نہیں دیتے تو آج آج تیجسوی یادو ریاست کے وزیراعلی ہوتے۔

image
image
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 3:19 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم کی شاندار کارکردگی پر پارٹی سے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ اگر کانگریس ایم آئی ایم کے ووٹ نہیں کاٹتی تو ایم آئی ایم کی سیٹٹوں میں مزید اضافہ ہوسکتا تھا۔

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل

بہار اسمبلی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی کامیابی پر خوشی سے سرشار رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کانگریس اور بی جے پی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی اور کہا کہ کانگریس نے ایم آئی ایم کا نام لے کر اتنا رونا رویا کہ وہ ایم آئی ایم کے حق میں ووٹ میں بدل گیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایم آئی ایم کو ووٹ کٹوا پارٹی کہنے والوں کو اب اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے نہ کہ اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار دوسروں قرار دینا چاہیے۔

امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اگر تیجسوی یادو کانگریس کو 70 سیٹیں نہیں دیتے تو بہار میں ان کی حکومت ہوتی تھی ایسے میں کس پارٹی نے ووٹ کاٹنے کا کام کیا ہے اب یہ سب کو سمجھ میں آرہا ہے لوگ اب سیکولرازم کے نام سے اکتا گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.