ETV Bharat / bharat

Congress Five Guarantees in MP کانگریس پارٹی مدھیہ پردیش میں اقتدار میں آتے ہی پانچوں وعدوں کو نافذ کرے گی

مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہیں، اور عوام کو مفت بجلی سے لے کر خواتین کو 1500 روپے ماہانہ دینے اور 500 روپے میں ایل پی جی سلنڈر دینے جیسی کئی اسکیموں کا وعدہ بھی کیا ہے۔

Congress says will implement Priyankas five guarantees in MP as soon as it comes to power
کانگریس پارٹی مدھیہ پردیش میں اقتدار میں آتے ہی پانچ وعدوں کو نافذ کرے گی
author img

By

Published : Jun 12, 2023, 10:04 PM IST

نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے پیر کو کہا کہ وہ مدھیہ پردیش میں اقتدار میں آتے ہی پرینکا گاندھی واڈرا کی پانچ وعدوں کو نافذ کرے گی، مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جبل پور سے پیر کو پارٹی کی مدھیہ پردیش انتخابی مہم کا آغاز کرنے والی پرینکا نے ووٹروں سے خواتین کے لیے ماہانہ 1500 روپے، ایل پی جی سلنڈر 500 روپے، 100 یونٹ تک مفت بجلی اور 200 یونٹ تک آدھا بل، کسانوں کے قرض کی معافی کا وعدہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم کو واپس لانے کا بھی وعدہ کیا۔

کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی اقتدار میں آتے ہی پانچوں وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ کانگریس ان وعدوں کے بلیو پرنٹ کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے پارٹی نے گزشتہ سال ہماچل پردیش اور حال ہی میں کرناٹک میں اعلان کیا تھا۔ دونوں ریاستوں میں پرینکا نے مہم کی قیادت کی اور ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے پانچ وعدوں کی فہرست دی۔ ہماچل اور کرناٹک دونوں میں پارٹی کی حکومت بنانے کے بعد پانچ ضمانتیں نافذ کی گئیں، تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ کانگریس کا مطلب وعدہ خلافی نہیں ہے اور وہ بی جے پی کی طرح کھوکھلے وعدے نہیں کرتی ہے۔

کرناٹک مہم میں پارٹی نے احتیاط سے اپنے تین وزرائے اعلیٰ، راجستھان میں اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ میں بھوپیش بگھیل اور ہماچل پردیش میں سکھویندر سکھو کو ووٹروں کو وعدوں کو پورا کرنے کے لیے قائل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اے آئی سی سی کے انچارج جے پی اگروال نے کہا کہ منصوبہ کام کر گیا اور اب مدھیہ پردیش میں رائے دہندوں کو راضی کرنے کے لیے پارٹی لیڈران کرناٹک کا بھی حوالہ دیں گے۔ اگروال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ مہم پرینکا گاندھی کے وعدوں کے ارد گرد مرکوز ہوگی۔ پی ایم مودی کی قیادت والی بی جے پی نے ہر سال 2 کروڑ نوکریاں اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے جیسے کئی وعدے کیے تھے، لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایم پی کانگریس صدر کمل ناتھ نے کہا کہ آئندہ الیکشن ایم پی کے لوگوں کے مستقبل کے بارے میں ہے نہ کہ کسی پارٹی کے بارے میں۔ میں بڑے اعلانات کرنے میں سی ایم شیوراج سنگھ چوہان کو ہرا نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن سچ میں میں وزیراعلیٰ سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ریاست کے لوگوں کو کیا دیا ہے۔ انہوں نے صرف مہنگائی، بے روزگاری اور مافیا راج دیا ہے۔ کانگریس کے اندرونی ذرائع کے مطابق انہوں نے مدھیہ پردیش میں پانچ وعدوں کو نافذ کرنے کی اقتصادی لاگت پر کام کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے لئے فنڈ مختص کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

اسی طرح، کانگریس مدھیہ پردیش کے کسانوں پر توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جو 2018 میں کمل ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد قرض معافی کے فوائد حاصل کر رہے تھے، لیکن بعد میں بی جے پی حکومت نے اس اسکیم کو بند کر دیا تھا۔ اپنی تقریر میں پرینکا نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح پچھلی کانگریس حکومت نے ڈیڑھ سال میں 11,600 کروڑ روپے کے قرض معاف کرکے 27 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچایا تھا۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پارٹی حکومت نے اپنے مختصر دور میں سوشل سیکورٹی کو بھی 300 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کردیا اور تقریباً 1 کروڑ خاندانوں کو 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی ملتی ہے۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے 1000 گاؤ شیلٹر بنائے تھے، لیکن بی جے پی حکومت نے انہیں بھی نظر انداز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.